مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،محمود الرشید

مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،محمود الرشید

لاہور( سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اس بد بخت دور میں غربت اور فاقوں سے تنگ ماﺅں کو اپنے ہی جگر گوشوں کی جانیں لینے پر مجبور کر دیا گیا پنجاب حکومت روزگار کی بجائے چھین رہی ہے ۔گذشتہ روز پنجا ب اسمبلی کے سامنے ہونے والے ایپکا کے احتجاج میں اپوزیشن لیڈر نے شرکت کی اور تحریک انصاف کی طرف سے ملازمین کے جائز مطالبات کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا اپوزیشن لیڈر نے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ اور قانون کے مطابق ملازمین کے پے سکیل ریوائز کئے جانے کے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرار داد بھی جمع کروائی۔ اپوزیشن لیڈر نے لائیو سٹاک کے سینکڑوں ملازمین کے احتجاج میں بھی شرکت کی ملازمین نے انہیں بتایا کہ ہمیں پیرارول 2004کے مطابق 2007میں بھرتی کیا گیا مگر اب وجہ بتائے بغیر ہمیں برطرف کیا جا رہا ہے اور ہمارے خاندانوں کو فاقوں سے دوچار کیا جا رہا ہے ۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر


loading...