محکمہ ایکسائز کے دفاتر 15مئی رات 12بجے تک کھلے رہیں گے
لاہور(پ ر)ڈائریکٹرجنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نسیم صادق نے ٹیکس نادہندگان کی سہولت کیلئے پورے پنجاب میں ایکسائز کے دفاتر 15مئی بروز جمعرات رات 12:00بجے تک کھلے رکھنے کا حکم جاری کیا ہے تاکہ عوام کو ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے سہولت حاصل ہو سکے۔ انہوں نے محکمہ ایکسائز کے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے ٹیکس کی ادائیگی میں انہیں مکمل معاونت فراہم کریں۔