وزارت خارجہ کے بےان سے پولیو ورکرز کے تحفظ اور اقوام متحدہ سے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا، فرحت اللہ بابر

وزارت خارجہ کے بےان سے پولیو ورکرز کے تحفظ اور اقوام متحدہ سے تعلقات پر منفی ...

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے آج سینیٹ میں مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ اپنا یہ بیان واپس لے کہ بین الاقوامی این جی اوز اور اقوام متحدہ کے ادارے پولیو کی جعلی ویکسینیشن مہم چلا رہے ہیں اور یہی وجہ پولیو کے کیسز کی تعداد میں اضافے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بہت خطرناک نقطہ نظر پیش کیا جا رہا ہے جس کے پولیو مہم پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پولیو ورکرز کے تحفظ اور اقوام متحدہ سے تعلقات پر بھی منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان اس متنازعہ بیان کی توثیق ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ اسامہ بن لادن کا پتہ جعلی پولیو مہم کے ذریعے لگایا گیا تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ابھی تک یہ بات طے نہیں ہوئی ہے اور یہ بات زیادہ ممکن ہے کہ اسامہ بن لادن کی نشاندہی اندرونی معلومات کی وجہ سے ہوئی اورجعلی پولیو مہم کا بیانیہ کچھ تلخ حقائق کو چھپانے کے لئے کیا جارہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...