انسانی خدمت کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستانی قوم کا ثانی نہیں،گورنر سرور

انسانی خدمت کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستانی قوم کا ثانی نہیں،گورنر سرور

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب چو دھر ی محمد سرورنے کہا ہے کہ پاکستانی قوم خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ہے اور اس حوالے سے پوری دنیا میں ان کا کوئی ثانی نہیں ، محتلف شعبوں میں انسانی فلاح و بہبود کا فریضہ سرانجام دینے والوں کو یکجا کر کے اور ان کی بہتر سمت متعین کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کا کام زیادہ احسن طریقے سے انجام دیا جا سکتا ہے-ان خیالا ت کا اظہار انہو ںنے پنجاب کی مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی استعداد کار بہتر کرنے کے لےے گورنر ہا¶س لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا - سیمینار میں تعلیم ، صحت ، انصاف ، انفراسٹرکچر میں بہتری اور بنیادی سہولتوں کے شعبوں میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ سکاٹ لینڈ کی معروف غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان اور ماہرین نے بھی اس ورکشاپ میں خصوصی لیکچر دےے-گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اس وقت سنگین مسائل سے دو چار ہے اور ان بحرانوں سے صرف اسی صورت نمٹا جا سکتا ہے جب حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عام لوگ میں بھی میدان میں اُتریں - انہو ںنے کہا کہ اس میں

کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں لا تعداد این جی اوز مختلف شعبوں میں فلاحی کاموں میں پیش پیش ہیں تاہم ان این جی اوز کو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کی بجائے اپنی مہارت اور ماہرین کے مطابق مخصوص شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے - انہو ں نے سکاٹ لینڈ کی اہم این جی اوز کے نمائندوں کی طرف سے پاکستانی این جی اوز کی تربیت کا بیڑہ اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا -تقریب سے غیر ملکی این جی اوزاور ماہرین نے بھی خطاب کیا -قبل ازیں گوجرانوالہ پریس کلب کے نو منتخب صدر طارق منیر بٹ کی قیادت میں18رکنی وفد نے گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور سے گورنر ہا¶س لاہور میں ملاقات کی-اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ میڈیا ہمارے ملک کا اہم ستون ہے، عدلیہ کی بحالی ہو یا جمہوریت کے استحکام کی تحریک‘ میڈیا نے ہر موقع پر اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے -گوجرانوالہ پریس کلب کے وفد نے جی ایس پلس سٹیٹس کے حصول کے لےے گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا اور انہیں گوجرانوالہ پریس کلب کے دور ے کی دعوت دی-

گورنر سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...