نیب کے قیدیوں کو سزاﺅں میں رعایت دینے کے حوالے سے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

نیب کے قیدیوں کو سزاﺅں میں رعایت دینے کے حوالے سے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کے قیدیوں کو سزاوں میں رعایت دینے کے حوالے سے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس محمود مقبول باجوہ اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے سزا یافتہ بھی دیگر مجرموں کی طرح سزاوں میں رعایت کے مستحق ہیں۔ نیب کے تمام سزایافتہ قیدی رعایت کے مستحق ہیں تاہم صدر پاکستان اس حوالے سے خصوصی احکامات جاری کر کے رعایت ختم کر سکتے ہیں۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق محکمہ جیل کا ازخود رعایت نہ دینا غیر قانونی اقدام ہے۔ نیب کے مختلف قیدیوں کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں تھیں جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید سمیت دیگر تہواروں پر صدر پاکستان کی جانب سے تمام قیدیوں کو سزاوں میں رعایت دی جاتی ہے تاہم اس کا اطلاق نیب کے قیدیوں پر نہیں ہوتا جو امتیازی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

فیصلہ

مزید : صفحہ آخر


loading...