نامعلوم 40سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قراردے دیا

نامعلوم 40سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قراردے دیا

لاہور(کرائم سےل) تھا نہ ٹبی سٹی کے علاقہ سے نامعلوم 40سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پرلاش کومردہ خانہ میں جمع کرواتے ہوئے کارروائی کاآغازکردیا۔بتایاگیاہے کہ ٹبی سٹی کے علاقہ علی پارک شاہی قلعہ کے قریب راہگیروں نے نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کرمقامی پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کومردہ خانہ میں جمع کروادیا۔ پولیس کے مطابق متوفی شکل سے نشئی لگتاہے ،اس لیے174کی کارروائی کرنے کے بعد لاش کومردہ خانہ میں جمع کروادیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...