بزنس کمیونٹی ہنر مندافرادکو ملازمت کے حصول میں تعاون کرے، ا شفاق سرور

بزنس کمیونٹی ہنر مندافرادکو ملازمت کے حصول میں تعاون کرے، ا شفاق سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ تجارتی، کاروباری و معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بزنس وویمن نہایت اہم کردار ادا کررہی ہےں۔ کاروباری طبقہ پاکستانی ہنر مند وں خصوصاً خواتین ورکرز کی بیرون ملک ملازمت کا حصول یقینی بنانے کے لیے حکومتی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈسٹری (FPCCI)کے زیر اہتمام اوورسیز وویمن ایمپلائمنٹ پروموشن کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزارت کامرس اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی طرف سے پہلی بزنس وویمن طاہر ہ نسیم کو اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا لائنس دئیے جانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی اظہر سعید بٹ ، سابق نائب صدر حمید اختر چڈہ، نائب صدر وویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیرین خان ، ریجنل سیکرٹری ایف پی سی سی آئی محمد رفیق آسی ،صوبہ بھر سے چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں ، کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ لیبر کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی طاہر ہ نسیم نے اجلاس کو اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا لائنس ملنے کے بعد بیرون ممالک پاکستانی ہنرمند و غیر ہنر مند ورکرز خصوصاً خواتین کی لیبر مارکیٹ میں کھپت کے امکانات میں اضافے، ان کے حقوق کے تحفظ ، استحصال کے خاتمے، مساوی تنخواہوں ، انشورنس اور طلب کے مطابق بیرون ملک ملازمتوں ، امیگریشن، ٹکٹنگ اور دیگر عوامل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ، حکومتی اداروں ، لیبر اور ایمپلائرز کو اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا اور خاص طور پر پاکستانی خواتین ہنر مندوں اور وکررز کو بیرون ملک مسائل سے محفوظ رکھنے کے لیے مربوط نظام وضع کرنا ہوگا۔ اجلاس کے شرکاءنے پروفیشنل اور نان پروفیشنل پاکستانی ورکرز کے غیر ممالک میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور بارے تفصیلات حاصل کیں۔اجلاس کے آخر میں راجہ اشفاق سرور نے بیرون ملک کام کرنے والے ہنر مندوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر شمع روشن کی انہیں اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
اشفاق سرور

مزید :

صفحہ آخر -