آگ لگنے سے گھریلو سامان جل کر خاکستر،ریسکیو کے عملے نے آگ بجھائی

آگ لگنے سے گھریلو سامان جل کر خاکستر،ریسکیو کے عملے نے آگ بجھائی

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)گندم کے بھوسے کو لگائی جانے والی آگ تیز آندھی کے باعث قریبی گھروں کو لگ گئی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ لاہور روڈ پر واقع جوڑے کھوہ کے قریب گندم کے بھوسے کو لگائی جانے والی آگ تیز آندھی کے باعث پھیل گئی جس نے قریبی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے کے باعث گھروں میں موجود ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا اطلاع پاکر ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈ ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچالیا۔

مزید : علاقائی


loading...