20سا لہ نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر ہلاک، لاش مردہ خانہ میں جمع

20سا لہ نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر ہلاک، لاش مردہ خانہ میں جمع


لاہور(کر ائم سیل)ریس کوریس کے علاقہ میں 20سا لہ نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر ہلاک ہو گیا، پو لیس نے لاش اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے رسیکیو 1122کی مدد سے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کرواتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ بستی سید ن شاہ کا رہائشی 20سالہ عرفان احمد اپنی دوائی لیکر آرہا تھا کہ دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار ٹرین نے ٹکر مار کر ہلاک کردیا ۔اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او میاں قدیر نے لاش اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ متو فی شکل سے نشی لگتا ہے جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متوفی بیما ر تھا اور اپنی دوائی لے کر آ رہا تھا ۔

مزید : علاقائی


loading...