کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن،6 روزمیں8229گاڑیاںبند

کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن،6 روزمیں8229گاڑیاںبند

لاہور(وقائع نگارخصوصی) کم عمر ڈرائیوروںکے خلاف کریک ڈاﺅن کے6 روزمیں8229گاڑیاں اور موٹر سائیکلزمختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں۔گزشتہ روز سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی سٹی رانا شجاعت مال روڈ پر مہم کی نگرانی کرتے رہے۔ چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز شہر میں حادثات کا باعث بنتے ہیں جن کی حوصلہ شکنی کے لیے کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا گیا ہے جس میں6 روزمیں8229 گاڑیاں اور موٹر سائیکلز تھانوں میں بند کر دی گئیں۔سی ٹی او نے والدین کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی اخلاقی ذمہ داری بھی نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں۔چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر گزشتہ روز ایس پی سٹی رانا شجاعت سیکٹر مال ون ، مال ٹو اور دیگر مقامات پر مہم کی نگرانی کر تے رہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ آج کارروائی کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن یونٹ آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کرے گا۔

مزید : علاقائی


loading...