ساہیوال: ملزمان نقدی ‘ چیک ‘ موبائل ‘اے ٹی ایم کارڈ اوربکرے لیکر فرار ہو گئے

ساہیوال: ملزمان نقدی ‘ چیک ‘ موبائل ‘اے ٹی ایم کارڈ اوربکرے لیکر فرار ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال(بیورورپورٹ )ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان نقدی ‘ چیک ‘ موبائل ‘اے ٹی ایم کارڈ اوربکرے لیکر فرار ہو گئے ۔ احمد یار پاکپتن سے اوکاڑہ بابافرید شوگر مل ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ راستہ میں 4نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور زبردستی نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے ۔
 دوسری واردات 52/3-Rمیں ہوئی یہاں محمدیاروغیرہ 4ملزمان سید اعجاز شاہ کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہو ئے اوراسلحہ کے زور پر 7بکرے مالیتی 3لاکھ 25ہزار روپے لیکر فرار ہو گئے ۔ایک اور واردات ولی محمد چوک ہڑپہ میں ہوئی یہاں گندم کابیوپاری عدنان لطیف بنک سے 3لاکھ روپے نکلواکرجارہاتھا کہ موٹرسائیکل نمبری 2097/SLM پر سواردونامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زورپر روک لیااور 3لاکھ روپے نقدی چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -