قصور اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی و راہزنی کی واداتیں جاری

قصور اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی و راہزنی کی واداتیں جاری

قصور(بیورورپوٹ)قصور اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی کی واداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی رقم، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق روشن بھیلہ کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد جہانگیر اپنی بھابھی ریحانہ بی بی کو لے کر گاﺅں آرہا تھا کہ راستہ میں ڈاکوﺅں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روک کر تین تولے سونے کی بالیاں،ایک لاکھ کی نقدی رقم اور دو موبائل فون چھین لیئے۔ محمود پورہ کھڈیاں کے قریب ڈاکوﺅں نے محمد سلیم سے نقدی رقم،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی۔جبکہ گزشتہ روز منڈی عثمان والا میں مبشر حسن رضا سے بیگ میں پڑے ہوئے سولہ تولے طلائی زیورات چھیننے والے ایک ملزم محمد کوپولیس نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے اور ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔تھانہ مصطفیٰ آبادمیں مکان کے باہر کھڑی ہوئی محمد طارق کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہوگئے۔پولےس مصروف کاروائی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...