شاہدرہ ٹاؤن ،20سالہ نوجوان کی تشددشدہ بوری بند لاش برآمد
لاہور(کر ائم سیل)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ سے نامعلوم20سالہ نوجوان کی 7روزپرانی تشددشدہ بوری بند لاش برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروادیا، نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کاآغاز کردیا۔بتایاگیاہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے والے گودام کے قریب راہگیروں نے7روز پرانی بوری میں بندلاش دیکھ کر پولیس کواطلاع دی ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پرلاش کوپوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کرواتے ہوئے نامعلوم ملزم کے خلاف اپنی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اورمقتو ل کے ورثا کے ملنے کے بعدسامنے آئیں گے۔