قصور: آصف عرف آسو گینگ کے پانچ ارکان گرفتار کر لیے گئے

قصور: آصف عرف آسو گینگ کے پانچ ارکان گرفتار کر لیے گئے

قصور(بیورورپورٹ) ڈی پی اوقصور جواد قمر نے بتلایا کہ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ آصف عرف آسو گینگ کے پانچ ارکان سرغنہ آصف عرف آسو ،غلام الرسول ،نوید ،پرویز اور فیضان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 4پسٹل ،پمپ ایکشن اور مال مسروقہ 2عدد موٹرسائیکل ،3عدد فریزر ،10عدد موبائل فون اور نقدی50ہزار روپے معہ دیگر سامان کل مالیتی 3لاکھ روپے مالیت کا ما ل مسروقہ برآمد کرلیا ۔ڈی پی اوقصور جواد قمر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم آصف عرف آسو نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت مصطفی آباد ،راجہ جنگ اورتھانہ صدر کے علاقہ میں رات کے وقت راہزنی اور ہاﺅس ڈکیتی کے دوران نقدی ،موبائل فون ،موٹرسائیکل معہ دیگر گھریلو قیمتی سامان چھیننے کی واردات کرتے تھے جو تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر طارق بشیرچیمہ کی زیر نگرانی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آصف عرف آسو ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان کو اس وقت گرفتار کیا جب ملزمان ڈکیتی کی نیت سے سرہالی روڈ پر فصل گندم میں چھپے ہوئے تھے ملزمان قصور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے انٹیروگیشن ابھی جاری ہے۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام دیا جا رہے ۔

مزید : علاقائی


loading...