اتفاق فاونڈری کی خریداری کے لیے ایک نیا خریدار سامنے آ گیا ،کمیٹی نئے خریدار کی حیثیت کا تعین کرے ،ہائیکورٹ

اتفاق فاونڈری کی خریداری کے لیے ایک نیا خریدار سامنے آ گیا ،کمیٹی نئے خریدار ...

                                                         لاہور(نامہ نگار خصوصی )اتفاق فاﺅنڈری کی خریداری کیلئے ایک نیا خریدار سامنے آ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے نئے خریدار کی حیثیت کا تعین کرنے کیلئے معاملہ فروخت کمیٹی کو بھجوا دیا۔چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے شریف خاندان کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے اتفاق فاﺅنڈری کی فروخت کے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت میں پریمئر پراپرٹی کے وکیل نے بتایا کہ وہ اتفاق فاﺅنڈری کے تمام اثاثے ساڑھے 6 ارب روپے میں خریدنا چاہتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا خریداری سے قبل نئے خریدار کی حیثیت کا تعین کرنا ضروری ہے ، چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کی قائم کردہ فروخت کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے خریدار کی حیثیت کا تعین کرے جبکہ اسکے ذرائع آمدن کا بھی جائزہ لیا جائے، عدالت نے بھی استفسار کیا کہ اتفاق فاﺅنڈری کے ڈائریکٹر اور وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز کو فاﺅنڈری کے اثاثوں کی فروخت پر کوئی اعتراض تو نہیں جس پر نواز شریف خاندان کے وکیل اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا کہ بظاہر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر حسن نواز سے این او سی لے کر عدالت میں جمع کروایا جائے، عدالت نے کیس مزید سماعت 16مئی تک ملتوی کر دی۔

اتفاق فاﺅنڈری

مزید : صفحہ آخر


loading...