اوکاڑہ:نذیری ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ،ایک ڈاکو گرفتار

اوکاڑہ:نذیری ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ،ایک ڈاکو گرفتار

اوکاڑہ+حویلی لکھا+بصیر پور(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) اوکاڑہ کے نواح میں پولیس مقابلے کے دوران نذیری ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ۔ایک ڈاکو گرفتار ۔ ڈاکوو¿ں نے بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے شخص سے 11لاکھ روپے چھین لیے ۔پولیس کے تعاقب کرنے پر ڈاکو فصل مکئی میں چھپ گئے ۔لوٹی ہوئی رقم فصل میں پھینک کر پولیس پر فائرنگ کر دی ۔ڈاکو کی ہلاکت کے بعد پولیس فصل مکئی میں بکھری ہوئی لوٹی جانے والی رقم اکٹھی کرتی رہی ۔پولیس نے منشیات کے دو سمگلر گرفتار کر کے 812بوتل شراب ولائتی بھی بر آمد کر لی گرفتار ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ بابر بخت قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکوو¿ں کا ایک گروہ گزشتہ ایک ہفتہ سے حویلی لکھا میں ان لوگوں سے بھاری رقوم لوٹ رہا تھا جو مختلف بینکوں سے نکلوا کر لاتے تھے چند روز قبل بھی اسی گینگ نے زمینداروں سے لاکھوں روپے نقدی چھینی جس کا مقدمہ تھانہ حویلی لکھا میں درج ہوا ۔گزشتہ روز ایک شخص رحمت علی حویلی لکھا کے نجی بینک سے 11لاکھ روپے نقدی نکلوا کر جا رہا تھا کہ دو مسلح ڈاکوو¿ں نے تعاقب کر کے گلاب داس موڑ کے قریب گن پوائنٹ پر اس سے 11لاکھ روپے نقدی چھین لی ۔اطلاع ملنے پر میں نے ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا انسپکٹر مہر محمد اسماعیل اور انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر عاشق عابد کو پولیس نفری کے ہمراہ ڈاکو و¿ں کے تعاقب کی ہدایت کی قصبہ جموں وچھل کے قریب ڈاکو و¿ں اور پولیس پارٹی کا آمنا سامنا ہو گیا ڈاکو فصل مکئی میں چھپ گئے اور انہوں نے لوٹی ہوئی رقم فصل مکئی میں پھینکنے کے بعد پولیس پر فائرنگ کر دی ۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی کچھ عرصہ جاری رہنے والے اس پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت نذیر عرف نذیری شیخ کے نام سے ہوئی جو بین الاضلاعی نذیری ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا ۔ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا جس کا نام اختری سکنہ ڈلمین گنج معلوم ہوا ہے ۔ڈی پی او نے بتایا کہ لوٹی جانے والے11لاکھ روپے ڈاکو و¿ں نے فصل مکئی میں بکھیر دیے جنہیں ڈاکو کی ہلاکت کے بعد گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر پولیس ملازمین نے فصل مکئی سے اکٹھا کیا ۔

ڈی پی او نے کہا کہ مرنے والا اور گرفتار ڈاکو اوکاڑہ ،ساہیوال ،پاک پتن ،قصور اور بہاولنگر سمیت صوبہ بھر کی پولیس کو بلخصوص بینک ڈکیتیوں میں مطلوب تھا ۔گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر اس گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ڈی پی او نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ جہا نزیب وٹو نے مخبری پر منشیات کے دو بین الصوبائی سمگلروں کو کرمانوالہ ٹاو¿ن سے گرفتار کر کے ان سے 812بوتل شراب ولائتی برآمد کر لی ۔گرفتار ملزمان کا نام گلاب خان اور عبدالمالک معلوم ہوا ہے دونوں کاتعلق کوئٹہ (بلوچستان )سے ہے ۔پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ یہ ملزمان اوکاڑہ میں کس کو شراب سپلائی کرتے تھے اور اوکاڑہ سے کس کس شہر میں شراب سپلائی ہوتی تھی ۔

 

مزید : علاقائی


loading...