33ایڈیشنل سیشن جج تبدیل

33ایڈیشنل سیشن جج تبدیل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے 33ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہمایوں سعید کا کھاریاں سے گجرات، عاقب نذیر کاگوجرانوالہ سے فیروزوالہ ، زاہد غزنوی کا گوجرانوالہ ،ابو الحسنات ذوالقرنین کا میاں والی سے گوجرانوالہ ، اسلم گوندل کا گوجرانولہ سے اٹک ، نذر حسین کادیپالپور سے رحیم یارخان، عارف خان نیازی کا رحیم یارخان سے راولپنڈی،ارشد حسین کا پاکپتن شریف سے بورے والا، اعظم رانا کا سرگودھا سے فورٹ عباس ،ملک منیر جوئیہ کا فورٹ عباس سے جھنگ، ارشد بھٹہ کا ننکانہ صاحب سے ساہیوال، محمد اسلم صادق آباد سے جڑاںوالا ، اعجاز بٹر کاجڑانوالہ سے لاہور ، خالد اسحاق کاصادق آباد سے میلسی ، خضر حیات سیال کامیلسی سے صادق آباد، وسیم خاکوانی کالاہور سے جہانیاں ، مشرف ثمراکا جہانیاں سے صادق آباد،اکرم شیخ کا فیصل آباد سے تاندلانوالہ ، عبدالحق کا تاندلانوالہ والا سے بھکر، غفار مہتاب کابھلوال سے لاہور، طارق ضیغم کالاہور سے تلا گنگ، نوید اقبال کا راولپنڈی سے لاہور، عبدالزاق کا شیخوپورہ سے راولپنڈی ، محمدعاشق کا لاہور سے شیخوپورہ، ناصر حسین کا بہالپور سے چیچا وطنی ، طارق خواجہ کاگجرات سے لاہور، سید علی عمران لاہور سے وزیرآباد، رانا زاہد اقبال کا وزیر آباد سے لاہور، شہزادہ مسعود صادق لاہور سے سرگودھا،ظفر اقبال تارڑکا لاہور سے گجرات، شازب سعیدسرگودھا سے لاہور، عبدالرفیق کا تلا کنگ سے پنڈی گھیپ اور عرفان حیدر کا پنڈی گھیپ سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے ۔

جج تبدیل

مزید : صفحہ آخر


loading...