چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے ...

       لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅںاورچوروں نے شہریوں کو ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ،زیورات،کاروں اور موٹر سائیکلو ں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے ریحان کے گھر مےںگھس کر اس کے اہل خانہ سے اسلحہ کے زور پر 25لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور قیمتی گھڑیاں لوٹ لیں۔چوہنگ میں ڈاکوﺅں نے محسن سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل چھین لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے شان سے سوا لاکھ روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،باغبانپورہ میں مرتضیٰ سے 38ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،پرانی انارکلی میں ڈاکوﺅں نے پرویز سے 13ہزار 5سو روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے بلال سے 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹرسائیکل ،مغل پورہ میں ڈاکوﺅں نے رضوان سے78ہزار روپے مالیت کی نقدی و ریال ،اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے قیصر سے60ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے اعجاز سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے فاروق سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی ،سندر میں ڈاکوﺅں نے فاروق سے 30ہزار روپے مالیت کے جنریٹر اور موٹریں ،گلبرگ میں اظہر سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی ا ور موبائل چھین لئے ۔ علاوہ ازیںڈیفنس اے میںدانش ،ستو کتلہ میں ندیم ،نواب ٹاﺅن میں صبیح ،لیاقت آباد میں خالد کی گاڑیاں جبکہ گلبرگ میں ریاض ،مصطفیٰ ٹاﺅن میں حسین ،مزنگ میں امین ،مسلم ٹاﺅن میں عتیق ،گرین ٹاﺅن میںوحید ،سمن آباد میں فہیم ،گلشن راوی میں رضوان ،ٹاﺅن شپ میں عمیر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی


loading...