پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے چاروں ملزم قتل ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے چاروں ملزم قتل ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   لاہور(کرائم سیل)سی آئی اے سٹی پولیس کے ساتھ مقابلہ میں ہلاک ہونے والے چاروں ملزمان ڈکیتی قتل ،ڈکیتی ،اغوا اورسنگین وارداتوں میں لاہورسمیت دیگر شہروں میں انتہائی مطلوب تھے جبکہ عمران جھنگوی،اکمل عرف علی ،سرفراز عرف شفقت اور محمد عمران دوران واردات متعدد مرتبہ خواتین کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بھی بنا چکے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 300سے زائدسنگین مقدما ت ٹریس کیے جاچکے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان نے کچھ عرصہ قبل تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں دوران گشت پولیس کانسٹیبل الیاس کو شدید زخمی کر کے SMGرائفل چھین لی تھی ۔ ملزمان نے راولپنڈی میں بینک لوٹنے کے دوران سکیورٹی گارڈ کو قتل کیا جبکہ راولپنڈی میں ہی ملزمان نے دوران واردات منور نامی شہری کو قتل کردیا تھا ،اس کے علا وہ لاہور اور مختلف شہروں میں ملزمان دہشت گردی کی بھی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید :

علاقائی -