گڑھی شاہو موٹر سائیکل سوار نے بیروز گار شخص کو ٹکر مار کر 4 بچوں کو یتیم کر دیا ملزم گرفتار

گڑھی شاہو موٹر سائیکل سوار نے بیروز گار شخص کو ٹکر مار کر 4 بچوں کو یتیم کر دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق)گڑھی شا ہو کے علاقہ میں تیز رفتا ر مو ٹر سائیکل سوار نے 4بچوں کو یتیم کر دیا،ٹکر سے جاں بحق ہونے والا اوکاڑہ کا رہا ئشی تھا اور محنت مزدور ی کر نے کے لئے لاہور آیا تھا ۔پو لیس کے مطا بق حادثہ تیز رفتاری کے با عث پیش آیا،متوفی کی جیب سے 30روپے اور شنا ختی کا رڈ ملا جس سے اس کی شنا خت ہو ئی ،پو لیس نے ضروری کا روائی کے بعد نعش لو احقین کے حوالے کر دی ۔تفصیلا ت کے مطا بق گڑھی شا ہو کے علا قہ بو ڑ ھ والا چو ک کے قر یب گز شتہ روز اوکا ڑہ کا رہا ئشی منظور حسین سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتا ر مو ٹر سا ئیکل نمبر ایل ای این 1440نے ٹکر مارکر شدید زخمی کر دیا اور بر وقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے وہ تڑپ تڑپ کر مو قع پر ہی دم توڑ گیا ۔پو لیس نے لو احقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عمران کو حراست میں لے لیا ہے اورضروری کا رروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوا لے کر دی۔پو لیس کے مطا بق مر نے والا 4بچو ں کا باپ تھا اورمحنت مزدوری کی غرض سے لا ہو ر میں مقیم تھا ۔اس کی جیب سے 30روپے اور شنا ختی کا رڈ ملا جس سے اس کی شنا خت ہو ئی جس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مر نے والے کوکئی دنو ں سے کا م نہیں ملا تھا اوروہ لا ہور میں بھی بے روز گاری کی زند گی گزار رہا تھا ۔

مزید :

علاقائی -