مصری شاہ تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق ڈرائیور فرار

مصری شاہ تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق ڈرائیور فرار

لاہور(ملک خیا م رفیق)مصری شاہ کے علاقہ میں تیز رفتار مزدانے ٹکرمارکر 3بچوں کے سر سے باپ کا سایہ چھین لیا ،ریسکیو کے بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے ہوٹل ملازم نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی جبکہ ملزم ڈرائیورمو قع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے لو احقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھا پے ما رنے شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق دھرم پورہ کا رہا ئشی مر زا اسلم بیگ لکشمی چوک میں واقع ایک معروف ہو ٹل میں کا م کر تا تھا۔گز شتہ روز وہ ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر جا رہا تھا کہ گڑھی شا ہو پل کے قریب تیز رفتار مزدا نے ٹکر مار کر کچل دیا اور مو قع سے فرار ہو گیا ۔مو قع پر موجود لو گوں نے فوری 1122پر کال کی تو ریسکیو کے بر وقت نہ پہنچنے پر مر زا اسلم نے تڑب تڑپ کر جان دے دی ۔جاں بحق ہو نے والا مرزا اسلم 2بیٹیوں اور ایک بیٹے کا با پ تھا ۔پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر لا ش کو قبضہ میں لے کرضروری کار روائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا او رمتوفی مر زا اسلم بیگ کے بیٹے مرزا محسن کی درخوست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔مو ت کی اطلا ع گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا،بعد ازاں مر حوم کو سینکڑوں سوگواران کی مو جود گی میں مقا می قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔ متوفی کے بھا ئی سلیم اور بیٹے محسن نے روز نامہ’’ پا کستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ مر حوم اللہ کی امانت تھا اور اللہ اس کو لے گیا ہے البتہ اس کی کمی ہمیں ہمیشہ محسوس ہو تی رہے گی ۔1122 کی ٹیم پر بھی گلا ہے کہ جن کے بر وقت نہ پہنچنے کی وجہ سے مر زا اسلم جاں بحق ہوا ،جس وقت وہ آئے تو یہ کہہ کر چلے گئے کہ مرنے والے کو ہم کہیں شفٹ نہیں کر تے۔

مزید : علاقائی


loading...