ملک بھر میں جدید اور ماڈل ٹرک سٹینڈ فی الفور بنا ئے جا ئیں، گڈز ٹرانسپورٹرز کنو نشن

ملک بھر میں جدید اور ماڈل ٹرک سٹینڈ فی الفور بنا ئے جا ئیں، گڈز ٹرانسپورٹرز ...

  




لاہور( وقائع نگار )پنجاب گڈز ٹرانسپور ٹرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کا کنو نشن گزشتہ روزٹرک سٹینڈبابو صابو بند روڈ پر منعقد ہوا ۔جس میں ملک بھر سے گڈز ٹرانسپورٹرز سے وابستہ افراد نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی ۔کنو نشن میں پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر ذوالفقار چو ہدری ، صدر لا ہور طا رق نبیل ،خیبر پختوانخوا کے صدر خواجہ محمد ،صدر بلو چستان نور شاہوانی اورکراچی گڈز کیر یئر کے صدر خالد خان نے اپنے خطا ب میں حکو مت سے پرزور مطا لبہ کیا کہ ملک بھر کے شہروں میں جدید اور ماڈل ٹرک اسٹینڈ فی الفور بنا ئے جا ئیں جن میں گا ڑیو ں کے لیے وسیع پارکنگ۔ریسٹ روم ۔ورکشاپس۔ٹرمینل ۔وےئر ہا وس ۔ریسٹورنٹ ۔اور ڈرائیونگ سکول ۔اور دیگر سہولیات میسر کی جا ئیں۔جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے کاروبار کو تحفظ دینے کیلئے چاروں صوبا ئی حکو متیں فی الفور GFA لائسنس ایشو کریں۔انھوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس ملک کے بہترین مفاد کیلئے ایک اچھی فورس بنا ئی گئی ہے مگر گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ برابر را بطہ نہ ہو نے کی وجہ سے کچھ مسائل بھی درپیس ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ نا جا ئز چا لا نو ں سے ملک کے ٹرا نسپورٹرز پریشان اور نالا ں ہیں ۔آج کا کنو نشن مطا لبہ کرتا ہے کہ فی الفور نا جا ئز چا لان اور جر مانے بند کےئے جا ئیں۔این ایچ اے حکام بلا وجہ ٹو ل پلا زے بڑھا دیتے ہیں ان کو فی الفور کم کیا جا ئے اور آئندہ گڈزٹارنسپورٹرز کی سپریم کو نسل سے مشاوردت کے بعد کو ئی قدم اُٹھا یا جائے ۔ تا کہ ہم اپنے کرایوں میں مزید کمی کرکے ایک عا م اور غریب آدمی کو فائدہ پہنچا سکیں۔ روز بروز ٹرک ڈکیتی اور اغوا اور مال کا اُترنا معمول بن چکا ہے جس سے ٹرانسپورزٹر کا کام کرنا مشکل ترین ہو تا جا رہا ہے ۔ہائی وے پٹرولنگ پو لیس اور موٹر وے پو لیس ان وار داتو ں کو رو کنے میں نا کام ہو چکی ہے۔اس کے لیے جامع لائحہ عمل بنا یا جا ئے انھو ں نے مزید کہاکہ ری کنڈیشن گا ڑیوں ہیوی وہیکلز کی درآمد پر ڈیو ٹی ٹیکس ختم کیے جا ئے تا کہ سستی میسر ہوں۔ کنو نشن میں راوالپنڈی گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر راجہ اسد ، صدر گو جرنوالہ مہر محمد رفیق ، صدر جھنگ چوہدری آ صف، صدر فیصل آ بادچوہدری سلیم ،صدر رحیم یار خان ،صدر وہاڑی وحید چوہدری، صدر ڈی جی خان ملک خالد محمو د ، صدر مچھ حاجی بخش خان ، صدر بھکر امیر خان بنگش ،صدر اوکاڑہ حاجی ذوالفقار ، صدر ملتان میاں اعجاز ، صدر سر گو دھا چوہدری سلطا ن ، صدر شیخوپورہ ملک جمیل ،سیکر ٹر ی جنرل ذاکر حسین ، شعیب خان ، بابر اسلم ،چوہدری کامران ، حاجی عبد المجید اور سیالکو ٹ شکر گڑھ نارووال ٹرانسپورٹ ویلفیئرایسو سی ایشن کے رہنماؤ ں سمیت تحصیل کی سطح پر گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے نما ئند گان نے شر کت کی ۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کنو نشن

مزید : علاقائی


loading...