گنگا رام ہسپتال میں’ ڈینٹل ویک ‘ شروع ہوگیا
لاہور( جنرل رپورٹر) گنگا رام ہسپتام میں دانتوں کی صحت کے بارے میں آگاہی کا ہفتہ شروع ہوگیا ہے ۔ یہ ہفتہ کولگیٹ کمپنی کے تعاون سے منایا جارہاہے ۔ جس دوران مریضں کے دانتوں کے ٹیسٹ، مفت علاج اور بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔ ۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ عموماً لوگ دانتوں کی بیماریوں کو زیاد ہ اہمیت نہیں جبکہ جسمانی اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے دانتوں اور مسوڑھوں کا صحت مند رہنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کے تعاون سے دانتوں کی صحت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے مہم چلانے کا پروگرام جلد ترتیب دیا جائے گا اور ہسپتالوں میں دانتوں کے علاج کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔۔ فاطمہ جناح میڈیکل کالج/ سرگنگارام ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرفخر امام ،ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ،ڈینٹل سیکشن کے انچارج ڈاکٹر عاصم فاروقی، کولگیٹ کمپنی کے نمائندے مقصود عابداور مریضوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔