بلوچوں کے حق میں عوامی ورکز پارٹی کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

بلوچوں کے حق میں عوامی ورکز پارٹی کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (پ ر) طالبعلم رہنما زاہد بلوچ اور لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے کراچی میں بھوک ہڑتال کرنے والے لطیف جوہر بلوچ اور دیگر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی غرض سے عوامی ورکرز پارٹی نے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے بلوچوں کے حقوقو کے حق اور ریاستی کارروائیوں کیخلاف نعرہ بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے کہا کہ آج ہم لاہور میں بلوچستان کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ زاہد بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اگر ا±ن پر کوئی مقدمہ ہے تو قانون کے مطابق انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر زاہد پرویز ، شازیہ خان ،شیر خانشہزاد ارشد سیکرٹری ایجوکیشن عوامی ورکرز پارٹی لاہور ، محمود احمد بٹر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

علاقائی -