جنرل راشد محمود بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف مقرر

جنرل راشد محمود بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ایبٹ آباد ( اے این این ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کو بلوچ رجمنٹ کا کرنل انچیف مقرر کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل راشد محمود کو بلوچ رجمنٹ کا کرنل انچیف مقرر کردیا گیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ تقریب ایبٹ آباد بلوچ رجمنٹ میں ہوئی۔ جنرل راشد محمود کو سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی نے بیجز لگائے۔ اس سے قبل بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف کا عہدہ جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے پاس تھا۔
بلوچ رجمنٹ

مزید :

علاقائی -