انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب اور کینیڈا پاکستان چیمبر آف کامرس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب اور کینیڈا پاکستان چیمبر آف کامرس میں مفاہمت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور کینیڈ ا پاکستان چیمبر آف کامرس کے درمیان انرجی ،کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے-دونوں ادارے ایونٹس کے انعقاد اور وفود کے تبادلوں کے حوالے سے بھی آپس میں تعاون کریں گے -ڈائریکٹر جنرل انویسٹر ریلیشنز انوسٹمنٹ بورڈ جلال حسن اور صدر کینیڈاا پاکستان چیمبر آف کامرس مہرین جاوید نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے -وزیر صنعت پنجاب چوہدری محمد شفیق ،کینیڈا کے ہائی کمشنر گریگ جیو کاس ،پولیٹیکل اینڈ ٹریڈ قونصلر ڈینس چوینارڈ ،پرائیویٹ سیکٹر کی کینڈین کمپنی کی نمائندگی کرنے والے بزنس مین اور انوسٹمنٹ بورڈ کے حکام بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے-کینیڈا کے ہائی کمشنر گریگ جیو کاس نے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انرجی،کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں کاروبار کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں -انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لائیو سٹاک سیکٹر میں بھی بہت پوٹینشل موجود ہے جبکہ کینیڈا میں ڈیری کے حوالے سے بہترین جانور پائے جاتے ہیں -پاکستان اس شعبے میں کینیڈا کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے -صدر کینیڈا پاکستان چیمبر آف کامرس مہرین جاویدنے سرکاری حکام اور بزنس مینوں سے روابط کا اہتمام کرنے پر پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا -
دستخط

مزید :

صفحہ آخر -