ٹرانسفارمرکی چوری پر احتجاج کرنے والوں پر پولیس کا تشدد

ٹرانسفارمرکی چوری پر احتجاج کرنے والوں پر پولیس کا تشدد


لاہور(کر ائم سیل)نواب ٹا ون پولیس بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پل پڑی۔بتایا گیا ہے کہ بتا یا گیا ہے کہ کھو کھر ٹاون کے علاقہ میں بجلی کا ٹر نسفا رمر چوری ہوگیا ،کئی گھنٹے بعد بھی واپڈا کی طرف سے بجلی بحال نہ کر نے پر علاقہ مقیم سراپا احتجا ج بن گئے،سیکڑوں مرد خواتین اور بچے گھروں سے با ہر آ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں ۔ اسی دوران احتجا ج ایس ایچ او نواب ٹاون اپنی بھا ری نفری کے سا ت وہاں پہنچ گیا مظاہرین پر ڈنڈوں کی بارش کردی اور سنگین نتایج کی دھمکیا ں دیں جس پر علاقہ کے نوجوانوں نے پو لیس کے خلاف بھی شدید احتجا ج کیا اور حکام سے ایس ایچ او نواب ٹاون کے خلاف انکوائری کا مطا لبہ کیا۔

مزید : علاقائی


loading...