چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی ملازمت میںتوسیع کی مخالفت کی جائیگی،اشرف نظامی
لاہور( جنرل رپورٹر)شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین کے عہدے کیلئے ملازمت کی توسیع کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سمجھتی ہے کہ نااہل اور متنازعہ شخصیات کی ملازمت میں توسیع کی پالیسی کو فی الفور بند ہونا چاہئے کیونکہ ایسے نااہل افراد نے ہی طبی اداروں کو بربادی کے کنارے پہنچا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے ہاو¿س میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ابرار اشرف علی، ڈاکٹر حماد نعیم رانا، ڈاکٹر محمد تنویر انور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد، ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر اسماءیاسین، ڈاکٹر صباحت حبیب ، ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر قاضی یاسر اور دیگر نے شرکت کی۔
اشرف نظامی