کابل بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران دھماکہ 6 پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک

کابل بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران دھماکہ 6 پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک ...

                    کابل(آن لائن)افغان صوبہ غزنی میں بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران دھماکے سے 6 پاکستانیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔صوبہ غزنی میں کالا باغ ضلع کے پولیس سربراہ محمد اعظم نے غیر ملکی خبررساں ادارے (بی این اے) سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی سرنگ دھماکے نتیجے میں چھ پاکستانی اور ایک افغان عسکریت پسند اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ عسکریت پسند کالا باغ ضلع میں ایک عوامی گزر گاہ پر بارودی سرنگ بچھا رہے تھے کہ اس دوران وہ دھماکے سے پھٹ گئی جس سے یہ افرا موقع پر ہلاک ہوگئے

بارودی سرنگ

مزید : علاقائی


loading...