چونیا ں ریونیو سٹاف کی ملی بھگت 254 کنال اراضی کی باگس رجسٹری تیار

چونیا ں ریونیو سٹاف کی ملی بھگت 254 کنال اراضی کی باگس رجسٹری تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے )بورڈ آف ریونیو کے شعبہ محال کی تحصیل چونیاں کے ریونیو سٹاف نے جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے جعلساز کے ساتھ باہمی رضا مندی اور ملی بھگت کے ساتھ بزرگ شہری کو اس کی زندگی بھر کی جمع پونچی سے خرید کردہ زمین سے محروم کرنے کے لیے اختیارات کی آخری حدیں بھی پار کر لیں254کنال سے زائد اراضی کی بوگس رجسٹری جعلی شناختی کارڈ تیار کرنے والے کے نام کر دی اعلی افسران انکشاف ہونے پر کاروائی کرنے کی بجائے الٹا ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے لگے وزیر اعلیٰ کا بولو ایس ایم ایس سروس بھی اس جعلسازی کی روک تھام نہ کر سکی جبکہ سائل اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی سے محروم ہونے کی اطلاع سن کر بستر مرگ سے جا لگا سیکرٹری ریونیو اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے روزنامہ پاکستان کو ملنے معلومات کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے شعبہ محال کی تحصیل چونیاں کے موضع موجوکی میں تعینات پٹواری حلقہ محمد بشیر اور منشی علی شیر نے مقامی بااثر لینڈ مافیا کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے254کنال سے زائد اراضی کی منصوبہ بندی مکمل کر لی انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پٹواری نے برؤے انتقال نمبر 4405,4406,4411,4412منظور شدہ سال1994میں مالک اراضی بننے والے سائل محمد اکرم ولد سلام دین کی زندگی بھر کی جمع پونچی سے خرید کردہ زمین ہتھیانے کے لیے مقامی لینڈ مافیا جن میں محمد ارشد ولد شاہ محمد، محمد عارف ولد محمد حسین،وزیر علی پسر نزاری بی بی، عمرحیات،عمر خطاب،صدام حسین،سجاد حسین،پرویز سروولد محمد سرور،عمران علی،عابد حسین،محمد زاہدولدہ محمد علی، شوکت ولد غلام محمد، سہیل سعید ولد شیخ محمد سعید کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے ایک جعلی رجسٹری تیار کر لی ہے اور ضمن میں روزنامچہ جات میں ایک فرضی شخص کو محمد اکرم ولد سلام دین ظاہر کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر254کنال10مرلہ اراضی منتقل کر دی جس کی اطلاع ملتے ہی سائل بستر مرگ سے جا لگ جبکہ اس ضمن میں مذکورہ سائل کی جانب سے متعلقہ ڈی سی او لا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر کو دی جانے والی درخواست پر فوری قانون سازی کرتے ہوئے کاروائی کرنے کی بجائے الٹا ملزمان کو تحفظ فراہم کیا جانے لگا ان دیکھی سفارشی طاقت نے محکمہ ریونیو کے تمام ذمہ دار افسران کی آنکھوں، کان اور ہاتھوں پر پٹی باندھ دی مظلوم شہری انصاف کے حصول کے لیے دربدر خوار ہوکر رہ گیا ہے اور آج اپنی آخری سانسیں پوری کرنے لگا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سرکاری اہلکاروں کی کرپشن کے خلاف چلائے جانے والی(بول ایس ایم ایس) سروس بھی مذکورہ شخص کو انصاف فراہم نہ کر سکی جس میں برائے راست وزیر اعلیٰ کے متعین کردہ آفیسر مظلوم عوام کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کو انصاف فراہم کرنے کی ناصرف یقین دہانی کروا رہے ہیں بلکہ شکایت کی صورت میں فوری کاروائی کرنے کا کا عندیہ بھی دیتی ہوئے دیکھائی دیتی ہے تاہم بزرگ شہری محمد اکرم ولد سلام دین ریونیو سٹاف اور بااثر لینڈ مافیا کے زیر عتاب ہو کر رہ گیا شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوپنجابا ور سیکرٹری ریونیو پنجاب سے فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اس ضمن میں موجوکی کے پٹواری محمد بشیر کے موبائل نمبر03004707248پر رابطہ کیا انہوں نے اپنا موقف بیان کیا کہ الزامات بے بنیاد ہیں میں نے اس کھاتہ کی فرد جاری کی ہے جس کو جاری کی ہے وہی اس کا اصل مالک ہے کیوں کہ اس کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ موجود تھا میں نے جو کام کیا ہے اس پر مطمئن کیا ہے اگر کسی کو میرے کام پر شبہ ہے تو وہ تحقیقات کر کے اپنی تسلی کر سکتا ہے۔
چونیاں ریونیو سٹاف

مزید :

علاقائی -