مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کریں گے

مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کریں گے
مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کریں گے

  


                                اسلام آباد( اے این این )تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت نے روش نہ بدلی تو مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ کریں گے جو غیر آئینی نہیں،تحریک انصاف پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،11مئی کا جلسہ لوگوں کا جوش و جذبہ دیکھنے کے لئے بلایا گیا تھا،الطاف حسین کو پاسپورٹ جاری نہ ہونا افسوسناک ہے۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پارلیمانی نظام پر مکمل یقین ہے ،اس لیے اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔11مئی کے جلسے کا اقدام سوچ سمجھ کر اٹھایا اور ثابت کیا کہ قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔اس دن قوم کا جوش و خروش دیدنی تھا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے جلسے میں شریک ہوکر ثابت کیاکہ اگر آپ مزید ہمیں بلائیں گے تو ہم حاضر ہوں گے ہم گیارہ مئی کے جلسے میں شرکت پر قوم کے شکر گزار ہیں جس نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے گیارہ مئی کے جلسے میں مطالبات رکھے ہیں جن کا ذکر ہم پہلے بھی کرتے رہے ہیں لیکن لوگوں کو اس لیے بلایاکہ اندازہ ہوکہ قوم ہماری آواز کو سنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے 11مئی کے جلسہ عام میں کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس کے باعث ملک کا امن سبوتاژ ہو۔ہم پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر کوئی ہماری بات نہیں سنے گا تو ہم پرامن احتجاج کرینگے۔قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ نہیں کیا۔حکومت اگر ایسے ہی چلتے رہی تو مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کرسکتے ہیں جو غیر آئینی نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ ہر شہری کا قانونی حق ہے ۔ افسوسناک بات ہے کہ الطاف حسین کو پاسپورٹ نہیں دیا جارہا۔

مزید : صفحہ اول


loading...