امن مذاکرات کو نقصان پہنچ رہا ہے

امن مذاکرات کو نقصان پہنچ رہا ہے
امن مذاکرات کو نقصان پہنچ رہا ہے

  


   پشاور(آئی این پی) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے رابطوں کے فقدان کے باعث امن مذاکرات کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں کرفیو اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں غذائی اجناس کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں مذاکرات کے مستقبل کے لیے نیک شگون نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری کمیٹی نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہی ہمارے رابطے کا کوئی جواب دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...