کراچی میں آج امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرینگے

کراچی میں آج امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرینگے
کراچی میں آج امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرینگے

  


     اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی‘ داخلی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس (آج) بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا۔ منگل کو سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں خاص طور پر حالیہ چند روز میں ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات‘ وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر مسلسل حملوں‘ طالبان سے مذاکراتی عمل سمیت دیگر ایشوز کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان امن و امان کی صورتحال بارے وزیراعظم کو بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں طالبان سے مذاکرات کرنے یا ختم کرنے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...