ساڑھے 3ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی سکیم منظور

ساڑھے 3ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی سکیم منظور

ر اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے ساڑھے تین ارب روپے کے بلاسود قرضے کی سکیم کی منظوری دے دی ہے اور کہا کہ غریبوں کی سماجی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے انہیں قرضے دینا ضروری ہیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں انہیں مائیکروفنانس سکیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزارتِ خزانہ کے حکام نے بتایا کہ درخواست دہندگان کو اقتصادی سرگرمیوں کیلئے بچاس ہزار روپے فی کس دئیے جائیں گے ، یہ بلا سعود قرضے این ایف سی ایوارڈ فارمولہ کے تحت مہیا کئے جائیں گے، یہ سکیم جون کے تیسرے ہفتے شروع کی جائے گی جس سے دس لاکھ افراد مستفید ہوسکیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...