عمران خان کے الزامات مسترد،پیارے پاکستانیوں دوسروں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا سیکھو،فخر الدین

عمران خان کے الزامات مسترد،پیارے پاکستانیوں دوسروں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ...
عمران خان کے الزامات مسترد،پیارے پاکستانیوں دوسروں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا سیکھو،فخر الدین

  


                      کراچی(اے این این) سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) فخر الدین جی ابراہیم نے عمران کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیارے پاکستانیو دوسروں کا منیڈیٹ تسلیم کرنا سیکھو،جیت کو اپنا حق اور ہار کو دھاندلی کی روایت ختم ہونی چاہیے،دھاندلی کا شور مچانے والے یاد رکھیں جو ان کے پاس ہے وہ بھی کھو سکتے ہیں۔فخر الدین جی ابراہیم نے عہدے سے مستعفی ہنے کے بعد پہلی بار سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی زبان کھولی ہے۔انھوں نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ یہ لوگ وہ بھی کھوسکتے ہیں جوانکے پاس ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ جب سیاسی رہنماﺅں کے پلے اپنی سیاست اور ووٹرز کیلیے کچھ نہیںہوتاوہ خانہ پری کے طور پردھاندلی کا نعرہ لگانا شروع کر دیتے ہیں، موجودہ الزامات کی حیثیت بھی ایسی ہی ہے، بعض اوقات باتوں کو عیاں کرنا بہتر ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ا نتخابات میں شکست ہوتی ہے تو آپ کہتے ہیں دھاندلی ہوئی، جیتے ہیں توکہتے ہیں یہ میرا حق تھا۔ فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ پیارے پاکستانیو دوسروں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا سیکھو۔

مزید : صفحہ اول


loading...