سوات ،چترال، ہنزہ نگر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

سوات ،چترال، ہنزہ نگر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

لاہور( وقائع نگار ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران اسلام آباد ، خیبر پختوخواہ ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواﺅں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔منگل کو سوات ،چترال اور ہنزہ نگر میں بارش اور پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب پنجاب اورسندھ میں کچھ علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ چترال اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔سوات میں کالام کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ ضلع ہنزہ نگر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد رہا۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوئی جبکہ بلوچستان اورگردو نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

مزید : صفحہ اول


loading...