انتخابی عذر داریوں کے فیصلوں میں تاخیر پر تمام الیکشن ٹربیونلز سے رپورٹ طلب

انتخابی عذر داریوں کے فیصلوں میں تاخیر پر تمام الیکشن ٹربیونلز سے رپورٹ طلب ...

                       اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عذرداریوں کے فیصلوں میں تاخیر پر تمام الیکشن ٹریبونلز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام الیکشن ٹریبونلز کو خط ارسال کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا کہ انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کا عمل تیز کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے ٹریبونلز سے انتخابی عذرداریوں کے فیصلوں میں تاخیر پر ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس کی وجوہات بھی بیان کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے بعد 435 انتخابی عذرداریاں دائر کی گئی تھیں جن میں سے 100 تاحال زیر سماعت ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...