مجیب الرحمن شامی کی زیر صدات سی پی این ای کااجلاس،صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ

مجیب الرحمن شامی کی زیر صدات سی پی این ای کااجلاس،صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے کونسل کے نائب صدر اورجنگ گروپ آف نیوز پیپرز کے گروپ ایڈیٹر (کو آرڈینشن) شاہین قریشی کو قتل کی دی گئی دھمکیوںپر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔سی پی این ای کے صدر مجیب الرحمان شامی کی صدارت میں کونسل کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں منعقدہ سی پی این ای کے اجلاس میں ان دھمکیوں کو آزادی صحافت کو کچلنے کو کوششوں کا ایک تسلسل قراردیتے ہوئے ایک قراداد میں کہا گیا ہے کہ مدیران،صحافیوں اور صحافتی اداروں کو تحفظ فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے اور حکومت کوخود اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ریاستی اور تمام میڈ یا اداروں کو مل جل کر جمہوریت،اظہار رائے کی آزادی اور آزادی صحافت کو تقویت اور موجودہ میڈیا بحران کے دانشمندانہ حل پر توجہ دینی چاہیے ۔اجلاس میں سیکریٹری جنرل سی پی این ای ڈاکٹر جبار خٹک،وامق زبیری،قاضی اسد عابد، اکرام سہگل، شاہین قریشی،مشتاق قریشی،حامد حسین عابدی، اعجاز الحق، غلام نبی چانڈیو، عامر محمود،وقار یوسف عظیمی،سعید خاور،طاہر نجمی،عبدالخالق مارشل،اویس اسلم علی۔مقصود یوسفی، یونس مہر، سیدراشد عبید،تقی علوی، عبدالرحمان منگریو، غلام ربانی،اقبال دل، شیر محمد کھاوڑ، عارف بلوچ،وحید جمال، سلمان قریشی،ممتاز علی پھلپوٹو،دانش چنا،سید کامران رضوی ،عشمان عرب ساٹی،مظفر اعجاز،نعمان بدر فاروقی، حسینہ جتوئی، دردانہ شہاب اور ڈاکٹر فوزیہ خان سمیت سی پی این ای کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...