پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم جون سے ا طلاق

پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم جون سے ا ...

اسلام آباد ( مانٹیرنگ ڈیسک ) پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیاگیا ،اطلاق یکم جون سے ہوگا ۔ وزارت ہیلتھ سروسز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ پولیو سرٹیفکیٹ ہر عمر اور طبقے کیلئے لازمی ہوگا، حاملہ خواتین کو بھی سفر سے پہلے پولیو ویکسین لینا ہوگی اوورل پولیو ویکسینیشن حاملہ خواتین کی صحت پرمضر اثرات مرتب نہیں کرتی ۔ بیان میں کہاگیا کہ پولیو ہیلتھ سرٹیفکیٹ مستند افسران سے تصدیق شدہ ہوگا۔ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ وفاق صوبائی حکومتوں کو بھی جاری کرے گا اور صوبائی حکومتیں اپنے ہسپتالوں کو یہ سرٹیفکیٹ فراہم کرے گی۔ وفاق اور صوبوں میں پولیو کے خصوصی کاﺅنٹرز بھی بنائے جائیں گے۔ پولیو ویکسینیشن کیلئے80 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...