سکیورٹی فورسز پر حملے نہ رکے تو مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہونگے ،عرفان صدیقی

سکیورٹی فورسز پر حملے نہ رکے تو مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہونگے ،عرفان ...

                        کراچی (خصوصی رپورٹ)طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم سرکاری کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے نہ رکے تو مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملوں سے مذاکراتی عمل پر منفی اثر پڑ رہا ہے ، یہ سلسلہ نہ رکا تو مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو گا۔ طالبان سے مذاکرات میں اب بھی بہت سی رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بہت خون بہہ چکا اور قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ وزیر اعظم نیک نیتی سے مذاکراتی عمل کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو باتیں کہی ہیں وہ پارلیمنٹ سے متعلق ہیں انہیں یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانا چاہئے۔

مزید : صفحہ اول


loading...