ملک بھر میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی گئی این ٹی ڈی سی کا دعوٰی

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی گئی این ٹی ڈی سی کا دعوٰی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   لاہور ( اے این این )این ٹی ڈی سی نے دعوی کیا ہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کردی گئی ہے ¾ موسم بہتر ہونے سے ڈیمانڈ سپلائی کا فرق ختم ہوگیا ہے ¾ لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ہوگا ۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی رسد اور طلب برابر ہو گئی ہے، بجلی کی طلب بھی11ہزار میگاواٹ اور پیداواربھی11ہزار میگاواٹ ہے، اس طرح لوڈشیڈنگ کاعارضی طورپرخاتمہ کر دیاگیاہے۔ترجمان کے مطابق تمام پاور ہاوسز کو تیل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی گئی ہے اور لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول طلب اور رسد کے فرق کو دیکھتے ہوئے دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -