امریکی نائب صدر کا بیٹایوکرائن کی گیس کمپنی کا ڈائریکٹر بن گیا
لاہور ( ڈسپیچ نیوز یسک) امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے یوکرائن کی سب سے بڑی گیس کمپنی میں ملازمت کر لی ہے ۔ وہ برسما ہولڈنگز کے بورڈ آف ڈائیریکٹر میں شامل ہوئے ہیں اور قانونی امور کے شعبے کے سربراہ ہوں گے ۔ برسما کمپنی گیس کے شعبے میں عالمی سطح پر ایک خاص حیثیت رکھتی ہے اور یوکرائن کی معیشت میں کلیدی کردار کی حامل ہے ۔ ہنٹر کا کہنا ہے کہ وہ قا نونی امور میں اس ادارے کو عالمی سطح پر مددد یں گے۔