صدر ممنون سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر ممنون سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے صدر مملکت ممنون حسین اور امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم نے الگ الگ ملاقات کی ۔ ملاقاتوں میں ملکی صورتحال اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ اور ایران پر بریفنگ دی ۔ ادھر امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...