ڈی آئی خان سے این ایچ اے کے تین اہلکاراغواء

ڈی آئی خان سے این ایچ اے کے تین اہلکاراغواء
ڈی آئی خان سے این ایچ اے کے تین اہلکاراغواء

  


ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم مسلح افرد نے درازندہ ٹول پلازہ کے قریب سوئے ہوئے این ایچ اے کے تین اہلکاروں کو اغواءکرلیاجس کی تصدیق پولیس اور پولیٹیکل انتظامیہ نے کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق درازندہ کے علاقے میں ٹول پلازہ کے قریب مارکیٹ میں این ایچ کے تین اہلکار ارشادعلی ، محمد ظریف اور ارسلان سورہے تھے کہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب پانچ مسلح افرادآئے اوراُٹھا کراپنے ساتھ لے گئے ۔ بتایاگیاہے کہ مغویوں میں سے ایک کاتعلق تونسہ ، دوسراڈی جی خان اور ظریف کا تعلق لیہ سے ہے ، مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس نے کوششیں شروع کردی ہیں ۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان


loading...