عمرہ کرائے میں کمی ،پی آئی اے کے فیصلے کی اصل وجہ سامنے آگئی

عمرہ کرائے میں کمی ،پی آئی اے کے فیصلے کی اصل وجہ سامنے آگئی
 عمرہ کرائے میں کمی ،پی آئی اے کے فیصلے کی اصل وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پی آئی اے حکام کا دعویٰ ہے کہ عمرہ کرائے حکومت کی ہدایت پر کم کئے گئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سفر کرنیوالے زائرین کی تیزی سے کم ہوتی تعداد کی وجہ سے نہ صرف پی آئی اے بلکہ دیگر ایرلائنز بھی اپنے عمرہ کرائے کم کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔ ٹریول ایجنٹس ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جان لیوا میرس وائرس پھیلنے کی وجہ سے خود سعودی حکومت نے بچوں،بوڑھوں اورحاملہ خواتین کوسعودی عرب نہ آنے کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز پاکستان سے اپنے عمرہ کرایوں میں کمی پرمجبور ہوئی ہیں۔ سعودی عرب میں میرس نامی وائرس دوسال قبل سامنے آیا تھا اورتاحال نہ تواس کے اسباب معلوم ہوسکے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ علاج دریافت کیا جا سکا ہے۔میرس وائرس سے سعودی عرب میں کم ازکم 126لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ میرس یعنی مڈل ایسٹ ریسیپیٹری سنڈروم سانس لینے کے نظام کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے بخار،نمونیا اورگردے ناکارہ ہوجانے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔

مزید :

بزنس -