شاہراہ قراقرم اور حسین آباد کے درمیان7سال سے زیر تعمیرپل گر گیا

شاہراہ قراقرم اور حسین آباد کے درمیان7سال سے زیر تعمیرپل گر گیا
شاہراہ قراقرم اور حسین آباد کے درمیان7سال سے زیر تعمیرپل گر گیا

  


 گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک )گلگت کے قریب شاہراہ قراقرم اور حسین آباد کے درمیان7سال سے زیر تعمیرپل تکمیل کے آخری مرحلے میں گر گیا۔خضر آباد آر سی سی پل کے نام سے زیر تعمیر پل کی تعمیر 2007ءمیں شروع ہوئی تھی،پل کی تکمیل کیلئے تین سال کا عرصہ مقرر کیاگیا تھا،پہلے پل کی لاگت ڈھائی کروڑ روپے رکھی گئی تھی،پل کے تعمیراتی کام میں بار بارتعطل پیدا ہوا اور پل کی لاگت بڑھا کر پہلے 5کروڑ اور بعد میں 8کروڑ کردی گئی۔یہ پل حسین آباد،خانہ آباد اور مایون کی 10ہزار آباد ی کو شاہراہ قراقرم سے منسلک کرنے کیلئے تعمیر کیا جارہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پل کے گرنے کی وجہ ناقص تعمیراتی مٹیریل ہے، پل کے زیادہ تر حصے ٹوٹ کردریا ئے ہنزہ نگر میں گر گئے ہیں۔

مزید : رئیل سٹیٹ


loading...