کراچی میں قیام امن کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس شروع ہوگیا

کراچی میں قیام امن کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس شروع ہوگیا
کراچی میں قیام امن کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی: شہر قائد میں قیام امن پر وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں شہر کی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اقبال محمود کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، کور کمانڈر کراچی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ، ڈی جی آئی بی اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے۔اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی بی، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ وزیراعظم کو شہر میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کے دوران کراچی میں امن و امان سے متعلق کئی اہم فیصلوں کا بھی امکان اور کراچی آپریشن کو موثر بنانے کےلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔امن و امان کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نیشنل بینک کے ایک اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں نوجوانوں کے لیے آسان اقساط پر شروع کی جانے والی قرضہ سکیم کا بھی جائزہ لیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -