لاہور اورکراچی میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

لاہور اورکراچی میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق
لاہور اورکراچی میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی اور لاہور میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو وائرس لاہورمیں آﺅٹ فال روڈ کے پمپ سے حاصل کئے گئے گٹر کے پانی میں پایا گیا،آﺅٹ فال روڈ کے نالے سے لئے جانے والے نمونوں میں دو قسم کی جینو ٹائپ سامنے آ گئیں۔ محکمہ صحت نے نالے سے جو نمونے لئے تھے ان میں دو قسم کی جینو ٹائپ پائی گئی ہیں۔ ایک جنیو ٹائپ شمالی وزیرستان اور دوسری اکتوبر 2013 میں لاہور کے پولیو کیس سے ملتی ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے لاہور کی 73 یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دے دیا ہے۔ اب پولیو کی خصوصی مہم 73 یونین کونسلوں میں 19 سے 21 مئی تک منائی جائے گی جبکہ دوسری مہم 2 جون سے 4 جون تک ہوگی۔ دوسری طرف کراچی کے مختلف علاقوں سے حاصل کردہ پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ یہ نمونے گڈاپ، مچھر کالونی اور خمیسو گوٹھ، گلشن اقبال اور راشد منہاس روڈ سے لئے گئے تھے۔ یہ نمونے 8 اپریل سے 15 اپریل کے دوران حاصل کئے گئے۔ دوسری طرف پشاور میں پہلی مرتبہ گٹر کے پانی میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا جبکہ اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی سے لئے گئے نمونوں میں بھی پولیو وائرس نہیں ملا۔ راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ سے حاصل کئے گئے نمونوں کے نتائج ابھی نہیں ملے۔ علاوہ ازیں پولیو پر وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے منگل کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل میں لاہور کے ایک مرکزی پمپنگ سٹیشن جبکہ کراچی کے علاقوں گڈاپ اور گلشن اقبال سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ اس سے پہلے عائشہ کی زیر صدارت وزیر اعظم کی پولیو نگرانی اور رابطہ کار سیل کا اجلاس منعقد ہوا، جہاں سٹیک ہولڈرز کو ان رپورٹس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...