حکومت طالبان سے مذاکرات کی تفصیلات منظر عام پر لائے: شیخ رشید

حکومت طالبان سے مذاکرات کی تفصیلات منظر عام پر لائے: شیخ رشید
حکومت طالبان سے مذاکرات کی تفصیلات منظر عام پر لائے: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں ،قوم کو بتایا جائے مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ و ہ طالبان سے مذاکرات کی تمام تفصیلات منظر عام پر لائے ، قوم کو بتایا جائے کہ طالبان سے مذاکرات کہا ں تک پہنچے ہیں ۔ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے 42بڑے واقعات ہوئے ،ان 42میں سے 38مقدمات کے ملزم رہا ہوگئے ہیں، جیلوں میں جو سہولتیں دہشت گردوں کو ملتی ہیں وہ کسی اور نہیں ملتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو این جی اورز کو ملنے والی امداد پر نظر رکھنی چاہیئے ۔

مزید :

اسلام آباد -