صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ : ایف بی آر

صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ : ایف بی آر
صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ : ایف بی آر

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین طارق باجوہ نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کے بعد چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلی فوجی افسران بھی انکم ٹیکس سے مستثنٰی ہیں، آئین کے تحت صدر مملکت اور وزیراعظم کے علاوہ سینئر فوجی افسران کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ملی ہوئی ہے، ان کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی نہیں ہوتی، ایف بی آر نے اس بارے کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا۔ وہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایس آر اوز کے ذریعے مختلف شعبوں و افراد کو حاصل ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اس حوالے سے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

مزید : بزنس


loading...